|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

تربت: بلوچستان کے ضلع تربت میں اغواء ہونے والے شخص کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت میں ماشائاللہ ہوٹل کے نزدیک سے اغواء ہونے والے شخص ایک شخص کی نعش شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب سوراپ ندی سے برآمد کرکے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے مقتول شخص کی شناخت جمال ولد جہانگیر سکنہ ژوب کے نام سے ہو گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔