|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

تربت : بلوچستان کے شہر تربت میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے ۔

مقتول شخص پنجاب کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت شہر میں مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے گمشاد ہوٹل کے قریب غلام یاسین نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا۔

جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا مقتول پنجاب کا رہائشی بتایا جا رہا ہے جن کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔