|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو نے کہا کہ صوبے میں نگران سیٹ اپ کے قیام اور نگران وزیر اعلی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو 30جولائی کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ سے حتمی مشاورت کریں گے۔

یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ 

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا ء اللہ لانگو نے کہا کہ نگران سیٹ جمہوری عمل ہے اور ہمارا آئین بھی کہتا ہے کہ نگران وزیر اعلی کے لئے وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر میں حتمی مشاورت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت اور اتحادیوں کے درمیان نگران وزیر اعلی کے لئے ناموں پر غور ہورہا ہے،بہت سارے نام سامنے آتے ہیں ان ناموں پر بحث بھی ہوتی ہے تاہم کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو 30جولائی کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ سے حتمی مشاورت کریں گے۔میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ الیکشن ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ہر ایک کی خواہش ہے انتخابات صاف شفاف ہوں۔