|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2023

کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں4  افراد جاں بحق  جبکہ  14 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں موجود افراد پکنک پر فارم ہاؤس جا رہے تھے جہاں  تیز رفتاری کے باعث تصادم کے نتیجے میں  جانی نقصان ہوا۔

 

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فوری طور پر صرف ایک 70 سالہ شخص کی سلطان اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ 3 افراد کو شناخت نہیں کیا جا سکا،جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب  اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ  اب تک 20 افراد کو عباسی شہید اسپتال لایاجاچکا  ہے  جبکہ  تین افراد کی حالت شدید تشویش ناک ہے۔