|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2023

حب:  جائیداد کی لالچی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کردیا حب سٹی پولیس کی کاروائی چند روز قبل قتل ہونے والے شخص کا قاتل اسکی بیوی اور آشنا گرفتار۔

اس سلسلے میں ڈی ایس پی حب رفیق بلوچ اور ایس ایچ او حب سٹی شاہنواز مینگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز حب ندی میں ملنے والے بوری بند نعش کی شناخت فقیر محمد ساسولی کے نام سے ہوئی پھر ورثہ کی درخواست پر پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کی تو مقتول کا قاتل اسکی ہی بیوہ اور اسکا آشنا نکلے،

حب سٹی پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی تو ملزمان نے مقتول فقیر محمد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

شاہنواز مینگل نے بتایا کہ مقتول فقیر محمد نے حال ہی میں سمیرا سے شادی کی تھی تاہم جائیداد کی لالچ میں آکر مقتول کے بیوی نے اپنے آشانہ محمد اقبال سے مل کر مقتول کو نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کیا اور پھر سر پہ وار کرکے قتل کرنے کے بعد چہرے پہ تیزاب ڈال کر مسخ کردیا تاکہ شناخت نہ ہو اور ایک دو دن گھر میں لاش چھپانے کے بعد اپنے باقی ملزمان کے ذریعے لاش کو بوری میں ڈال کر حب ندی میں پھینک دیا پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے اور انکے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں کررہی ہے۔