|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2023

نگراں وفاقی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق  جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ اور سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد علی کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد علی درانی کو نگراں کابینہ میں شامل کرنے پر غور نہیں ہو رہا۔

نگراں وزیر خزانہ کے لیے حفیظ شیخ اور اسحاق ڈار کے نام پر نہیں کچھ اور ناموں پر غور ہو رہا ہے۔

آج نگراں وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور کل کابینہ حلف اٹھائے گی۔