|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

کوئٹہ:نگراں صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار اعجاز احمد جعفر نے کہا ہے کہ جنگی بنیادوں پر حکمت عملی اپنا کر بی واسا اپنا ریوینیو بڑھائے اور کوئٹہ کے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر حامد لطیف رانا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کیوسپ محمد عمران درانی کی جانب سے دیے گئے ۔

بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف انجینیئر نارتھ اعظم زرکون، ڈائریکٹر سروسز رمضان اچکزئی، ڈائریکٹر ایڈمن غلام مصطفی اور دیگر سیکٹر افسران موجود تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ میں قابل اور ایماندار افسران کے ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

جبکہ کرپٹ اور نااہل افسران کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جس سے لوگوں میں اپنے حقوق سے متعلق شعور اجاگر ہو رہا ہے اپ لوگوں کو اس وقت سے ڈرنا چاہیے کہ لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لیے انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہ کریں ۔

صوبائی وزیر نے تمام افیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام علاقوں میں یکساں پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بی واسا کے جہاں جہاں زمین موجود ہیں ان کے لیے بہتر حکمت عملی بنا کر اپنا ریونیو بڑھا سکتے ہیں یہ امر انتہائی پریشان کن ہے کہ بی واسا کے اپنے کمرشل زمینیں ہونے کے باوجود وہ کرائے کی بلڈنگ میں ہیں۔

صوبائی وزیرنے ہدایت کی کہ ان کمرشل زمین پر عمارت بنانے کے لیے فوری نوعیت کا منصوبہ بنائیں جس سے ایک جانب بی واسا کو ماہانہ لاکھوں روپے کرایہ کی مد میں بچت ہوگی تو دوسری جانب دیگر بلڈنگ سے اپنا ریونیو بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس میں مزید بہتری لا کر گندے پانی کو قابل استعمال بنایا جائے انہوں نے اپنی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی کہ وہ محکمے کی بہتری اور لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ہر قدم ان کے ساتھ ہیں ۔

قبل ازیں پروجیکٹ ڈائریکٹر حامد لطیف رانا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر عمران درانی نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ کے اغراض و مقاصد اور درپیش مسائل سے تفصیلا آگاہ کیا۔