|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

پنجگور:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرِ سابق صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم برابری کی بنیاد پر آس ملک میں رہنا چاہتے ہیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظالم اور زیادتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی آگر آج ملک میں معاشی عدم استحکام ہے تو اس کا زمہ دار استحصالی نظام ہے کیا ترقی صرف پنجاب کے لیے ہے

اور ہمارے لئے بدحالی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلم چوک چتکان پنجگور میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں برابر ی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصا مکران کے لوگوں کا ذریعہ معاش ایران سے منسلک ہے مگر طاقتور طبقے اس کاروبار کو قدغن لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ھے

بی این پی عوامی اپنے کاروباری لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اس کاروبار کو کسی بھی صورت بند کرنے نہیں دے گا علاقے کے لوگوں کو نہ روز گار دیا جاتا ہے اور نہ دیگر وسائل حکومتی اداروں کے آس قسم کے اقدامات سے لاکھوں لوگ بے روزگار گار ہونگے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی بلوچوں کے حقوق کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر ہمیشہ آواز بلند کرتا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو بارڈرز بند کرنا ھے پہلے واہگہ بارڈر کو بند کرے انہوں نے کہا کہ 2013 کو حقیقی عوام کے نمائندوں کی بجائے اقتدار ٹپہ مافیا کے حوالے کیا گیا جنہوں نے بلوچ قوم کا سودا بازی کی اور بارڈرز کی بندش سمیت دیگر معاملات پر وزیر اعلی نے دستخط کئے

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی سیٹ دینے کی آفر کی گئی مگر ہم نے قبول نہیں آن لوگوں نے اقتدار کے بعد چار سو لوگوں کو مروایا چوری ڈکیتی علاقے میں عام تھآ اوران کی ہدایت پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا انہوں نے کہا کہ پنجگور کا ایسے لوگوں کے حوالے ہر گز نہیں کرینگے اور اس کمپنی کو کبھی ووٹ مت دو 2013 میں چار سو کروڑ روپے پنجگور آئے مگر ایک اچھا کام نہیں کیا ان لوگوں نیصحتِ تعلیم کے منصوبے تاحال نامکمل ہیں مختلف علاقوں میں اسپتال آور تعلیم کے اداروں کے مرمت کے نام پر کروڑوں روپے خرد برد کئے گئے بندوق کے نوک پرہم کسی کو عوام پر مسلط نہیں ہونے دینگے۔

پنجگور کو نامدار عزت دار کریں انہوں نے کہا کہ ھم گزشتہ 40 سال سے قومی نابرابری کے خلاف جہدوجہد کررہے ہیں کیا بلوچستان کی ابادی دو کروڑ نہیں ھے پنجگور کی ابادی دس لاکھ ھے مگر پانچ لاکھ کٹ لگایا گیا جن لوگوں نیایک سیٹ کھو دیا اور آب دوبارہ الیکشن کے ذریع جیتنے کے لیے کوشاں ہیں بی این پی عوامی بلوچوں کے حقوق کا تحفظ دینے والا جماعت ھے بہت سے لوگ گلہ شکوے کررہے ہیں

کہ نوکریاں نہیں دی ھے میرا کوشش ھے کہ تمام بے روزگاروں کو روز گار ملے ملازمت کے سلسلے میں ہمیشہ نیشنل پارٹی نے کورٹس میں ہسٹے آرڈر لیا ھے اور ملازمتوں میں جن لوگوں کو نہیں ملا ہے ان کو آنے والے وقت میں ملے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی غریبوں مسکینوں کا پارٹی ھے اور عوام کی طاقت سے انشاللہ بی این پی عوامی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا انہوں نے کہا کہ اب تک۔ سات ہزار لوگوں نے شمولیت کیا ھے۔ ہم کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے چند لوگوں نے نکلنے سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا سیاسی جہدوجہد میں نشیب و فراز آئے گا 5000 ہزار افراد بھرتی کئے ہیں۔۔۔ بلوچ قوم کے حقوق خوشحالی کے لیے جہدوجہد کی ھے ہم نے اسمبلی کے اندر اور باہر ہمیشہ بلوچوں کے حقوق کی بات کی ہے میں نے اسمبلی کے اندر کھبی معافی نہیں مانگا تو مگر نشینل پارٹی نے ہر اجلاس میں معافی مانگا ھے

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی والے فیک آئی ڈیز کے ذریع جھوٹ بھول ریے ہیں آپ لوگوں کو اجازت ھے ان کے جواب دو پہلے کہتے تھے کہ اسد اللہ بلوچ نیب زدہ ھے مگر یہ خود کئی بار نیب میں پیش ہوئے جب یہ ہیلتھ کے وزیر تھے تو ملتان میں ان کے ادویات پکڑے گئے کوئیٹہ پولیس سینٹر میں نوجوانوں کے شہادت پر لاشوں کو وین گاڑی کے چھتوں پر لاد کر پنجگور لایا گیا مگر حب بس حادثہ ہوا تو ہم نے 12 ایمبولینس کے زریع پنجگور لایا گیا

جب ان کے خلاف بات کرتے ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ بزرگ کو برا بھلا کہا ہے جھوٹ بولنے والے بزرگ نہیں ہوتے یہ لوگ جب تک رخ سیدھا نہیں کرتے ہو ہم بھی آن کا جواب دینگے ہم آپ کے کنٹرول کرنا اچھی طرح جانتے ہیں گوارگو میں ایک اسسٹنٹ کمشنر لایا گیا ہے یہ اپنا ریہ درست کرے بارڈرز بلوچ کا روٹی ھے۔

بلوچوں کے معاشی مسائل کو حل کریں بارڈرز کو بند کرنے کا سوچ کوئی دل سے نکالے اگر بارڈرز کو بند کرنا ھے تو واہگہ بارڈر کو بند کردے روز گار کا ذریع نہیں مگر معیشت کو جانبدار پالیسی آئی ایم ایف نے نقصان پہنچایا ہے یہاں سب پارٹیوں کے لوگ کاروبار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجگور مین تعلمی اداروں جال بچھا دیا ہے سات ارب روپے کی لاگت سے مکوہی ڈن میں پنجگور یونیورسٹی کی تعمیرات شروع ہوچکا ہے پنجگور کو ایک خوبصورت شہر بنایا ہے آور انشاللہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پنجگور کے تمام دیہی علاقوں میں بجلی اور دیگر سہولیات پہنچا دینگے

اس دوران لوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نور احمد بلوچ پروگرام کے میزبان حاجی محمد یاسین زہری عطا مہر محمد جان ملک میران صغیر ستار آور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمولیت پروگرام میں مختلف پارٹیوں سے استعفی دے کر بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے دانشمندانہ اور فکری ثبوت دیا ہے

میر اسداللہ بلوچ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے پوری زندگی قوم کے حقوق کے لیے وقف کر دی ھے پنجگور چتکان میں آج لا کالج جرگہ حال یونیورسٹی آگے میوزیم حال ھے ساتھ ہی پارک اسٹیڈیم کے سامنے ھے بلوچستان میں بہت سے لیڈر پیرا شوٹ کے ذریع آئے ہیں مگر میر اسداللہ بلوچ ایک جہد مسلسل کا نام ھے یہ لوگ 2002 سے 2005 تک اور اس کے بعد 2013 سے 2018 تک اقتدار میں رہے ہیں مگر مایوسی کے سوا کیا دیا ھے نیشنل پارٹی آپنے آپ کو قوم پرست پارٹی کہتا ہے مگر اس کے کردار قوم پرست نہیں

ڈاکٹر مالک بلوچ جب وزیر اعلی بنا تو ایران بارڈرز کو بند کر دیا پنجگور کے لوگوں کو ملازمت دینے پر چیف سیکرٹری کو وائس میسج کیا ہے

کہ ملازمتوں کو کینسل کرو نیشنل پارٹی نے جتنی جھوٹ بولا ہے کسی نے نہیں بولا ھے میر اسداللہ بلوچ نے لوگوں کے روزگاری پر توجہ دی 2013 میں جتنے بھی کام شروع کئے وہ نامکمل ہیں نیشنل پارٹی نے محکمہ تعلیم کے پوسٹوں کو فروخت کیا جو ووٹ لینے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں میر اسداللہ بلوچ کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے

تربت میں ایک شخص کو میرٹ پر ملازمت دی ھے مگر نشینل پارٹی کو اعتراض ھے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے علاقے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا ھے وہ آپنے مفادات کے لیے کام کررہے ہیں آپ کے گھر کے سامنے والی روڈ کریش کی داستان خود بیان کررہاہے دوسری جانب پنجگور کی ترقی بی این پی عوامی سے وابستہ ہے انسان کا اچھا چیز اخلاق ھے

مگر یہ اخلاق سے بھی فارغ ہیں میر اسداللہ بلوچ نے پنجگور اور بلوچستان میں اتنا کام کیا ھے کہ ورکرز کا سر بلند ھے اس دوران ظہور احمد نے سورچیل سے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے استعفی دے کر بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

واجہ مولداد نے اپنے رشتے داروں سمیت بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا مجیب زہری نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے استعفی کر شمولیت کا اعلان کر دیا پیر بخش گچک سر گوز والے نے نیشنل پارٹی سے استعفی دے کر شمولیت کا اعلان کر دیا محمد سلیم نے مسلم لیگ ن سے استعفی دے کر شمولیت کا اعلان کر دیا سراوان سے محمد عارف ولد ملا سید محمد نے اپنے رشتے داروں سمیت جمعیت علمائے اسلام بسے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا غریب آباد چتکان سے ماسٹر عبداالحکیم آفتاب نے اپنے رشتے داروں سمیت نیشنل پارٹی سے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا شعیب بلوچ نے چتکان سے نیشنل پارٹی سے استعفی دے کر شمولیت کا اعلان کر دیا علی احمد نے باپ پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔