|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ:  نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں منشیات کے خلاف بھرپور آپریشن کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے ایک ستائیشی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ منشیات تلف کرنے اور فیکٹریا ں اور گودام تباہ کرنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے ستائیش کے مستحق ہیں منشیات کے خلاف کاروائی میں علاقے کے قبائلی عمائدین کا تعاون قابل قدر ہے نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل آصف غفور کی زاتی دلچسپی سے منشیات کے خلاف آپریشن ممکن ہواپاک فوج ایف سی اے این ایف لیویز فورس اور انتظامیہ نے مشترکہ حکمت عملی سے کامیاب کاروائیاں کیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ انہوں نے کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر پشین کی زیر نگرانی پشین لیویز کی منشیات کے خلاف بھرپور کاروائی پر بھی متعلقہ افسران و اہلکاران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلء کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے منشیات ہماری نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لئے بڑا خطرہ ہیں نگران وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم ملکر اپنی نئی نسل کو منشیات کے استعمال سے محفوظ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کوئٹہ مستونگ اور دیگر اضلاع میں چینی کی زخیرہ اندوزی کے خلاف مسلسل کاروائیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئیکہا ہے کہُ چینی اور دیگر اشیاء خوردوش کی زخیرہ اندوزی ہر گز قابل برداشت نہیں زخیرہ اندوز معاشرے کے مجرم ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جاسکتا وزیراعلیٰ نے گوداموں سے برآمد کی گئی چینی عوام کو سستے داموں فروخت کرنے کی سٹریٹیجی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔