|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں سیکرٹریز،20گریڈ کے افسران سمیت اہم انتظامی افسران کے تبادلوں میں الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سیکرٹریز سمیت 20گریڈ کی تمام تقرریوں اور تبادلوں میں الیکشن کمیشن کی منظوری لی جائے گی۔

جبکہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،ضلعی پولیس افسران ، سب ڈویژنل پولیس افسران کے تبادلوں کے لئے بھی الیکشن کمیشن کی منظوری لی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے۔

کہ 19گریڈ کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور اس سے نیچے کے افسران جو سیکرٹریٹ میں کام کر رہے ہیں انکی تقرری صوبائی حکومت کریگی ۔الیکشن کمیشن کی ہدایات جاری ہونے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان نے ہدایات پر عملدآمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔