|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صدر گل فراز ناصر نے کہا ہے کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اندرونی تنظیمی بحران کا شکار ہے جسکی وجہ سے تنظیم مختلف دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اندرونی تنظیمی فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے نومنتخب صوبائی صدر کی قیادت میں وجود پزیر تنظیم کو ساتھ لیکر جمہوری ہونے کا ثبوت دیں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو صوبائی جنرل سیکرٹری سخی جنون، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ہمایون شاہ ، جوائنٹ سیکرٹری غزال حمید، انفارمیشن سیکرٹری اکرام اللہ، سوشل میڈیا سیکرٹری عارف خان کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن، عوامی نیشنل پارٹی کی اتحادی تنظیم کے طور پر ملک بھر میں پشتون طلباء کے حقوق کے حصول کیلئے کوشاں ہے پشتون سٹودنٹس فیڈریشن عوامی نیشنل پارٹی کے شانہ بشانہ اس خواب کو تکمیل تک پہنچانے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن عرصہ دراز سے اندرونی تنظیمی بحران کا شکار ہے جسکی وجہ سے تنظیم مختلف دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے، عوامی نیشنل پارٹی کی توجہ تنظیمی بحران کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیںکہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک طویل عرصہ سے اندرونی خلفشار و گروپ بندیوں کا شکار ہے ۔

جسکے تاریخی طور پر نمایاں اسباب سب کے سامنے ہیں جبکہ موجودہ حالات میں اس بحران کے مرکزی کردار مرکزی صدر ملک احتشام الحق اورمرکزی جنرل سکرٹری ہیں۔انہوں نے کہاکہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی تنظیم اس وقت اپنی اکثریت اور کارکنوں کا اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ بھی تین دھڑوں میں تقسیم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی صدر کو کراچی میں قدم جمانے کیلئے آٹھ دس افراد ضرور میسر آگئے ہیں جن سے وہ سندھ چلانے کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی اپنی برتری اور اکثریت ثابت کرنے کا کام لیں گے۔

لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے ۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام تر معاملات اور صورتحال کے دوران پنجاب کی صوبائی تنظیم باقاعدہ طور پر مرکزی تنظیم سے لاتعلقی اختیار کرچکی ہے جبکہ یہی مخدوش صورتحال بلوچستان کی تنظیم کی رہی ہے۔ا

نہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تنظیمی معاملات میں مرکزی جنرل سیکرٹری کی مداخلت اور جانبدارانہ ر و ش پر ہمیں پہلے سے ہی شدید تحفظات رہے ہیں جنکی نشاندہی ہم نے پہلے بھی مرکزی صدر کو کرائی ہے اور انہیں خبردار کردیا گیا تھا کہ بلوچستان کی تنظیم میں مداخلت کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور تمام کابینہ اراکین کو بتلانا چاہتے ہیں ۔

کو وہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اندرونی تنظیمی فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے نومنتخب صوبائی صدر گل فراز ناصر کی قیادت میں وجود پزیر تنظیم کو ساتھ لے کر اپنے جمہوری ہونے کا ثبوت دیں اور آئینی تنظیم کا ساتھ دیں پشتون سٹونٹس فیڈریشن بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔