|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2023

بولان:بلوچستان کے ضلع کچھی میں زمین پر تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں اراضی کے تنازعے پر متحارب قبائل کے مابین تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

سبی سے ملحقہ ضلع کچھی کے علاقے بالاناڑی میں 3000 ایکڑ سے زائد اراضی کے تنازعے پر متحارب قبائل میں جنگ چھڑنے کے بعد علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصادم لہڑی، شاہوانی اور ابڑو قبائل میں ہوا،

جس سے لہڑی اور شاہوانی قبائل کے افراد ہلاک و زخمی ہوئے, حالات قابو کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی بالاناڑی پہنچ گئی ہے۔دونوں اطراف سے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈھاڈر اور ڈیرہ مراد جمالی مبتقل کیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، انتظامیہ کی ناکامی کے باعث جانی نقصان بڑھنے کا اندیشہ ہے۔