|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2023

کوئٹہ: کوئٹہ سٹی کے ریونیو سٹاف سے متعلق مختلف شکایات پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میں سب رجسٹر آفس اور تحصیل آفس کوئٹہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سب رجسٹرار اور تحصیلدار کوئٹہ سٹی کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہاکہ تمام ریونیو دفاتر بشمول آر ٹی اے، سب رجسٹرار، تحصیل، سیٹلمنٹ، لوکل/ ڈومیسائل اور آرم سیکشنز میں ایجنٹ مافیا پر مکمل پابندی ہے۔جبکہ کسی اہلکار/افسر کو ان کے قانونی کام کے دوران کوئی رقم نہیں دینی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری نرخ/ٹیکس واضح طور پر ظاہر کیا جائے گا تاکہ عام عوام کوئی اضافی رقم ادا نہ کر سکے،عوام کسی شکایت کی صورت میں براہ راست کمشنر کوئٹہ سے مل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رجسٹر آنے اور جانے دونوں وقت عملے کی حاضری چیک کریں اور برقرار رکھیں۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نیسب رجسٹرار کے تمام آفس کی چیکنگ کے دوران واش رومز پر برہمی کا اظہار کیا، اور متعلقہ عملے کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر صفائی کی صورتحال ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔

سرکاری امور میں غلفت اور لاپرواہی پردو ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وہ باقاعدہ دورے کریں گے۔