|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2023

چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور تشدد کی موجودہ صورتحال پر چین کو گہری تشویش ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ تنازعہ کا دوبارہ ہونا ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ امن عمل کا طویل تعطل برقرار نہیں رہ سکتا۔

چین نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری پائیدار امن قائم کرنے کا راستہ تلاش کرنے کے لئے جلد از جلد کام کرے۔

یاد رہےکہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز شروع کئے جانے والا ’’ آپریشن الاقصیٰ فلڈ ‘‘ دوسرے بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں 250 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کے جوابی حملوں میں 256 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔