|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2023

کوئٹہ: منظوری صوبائی کابینہ کے تیسرے اجلاس میں دی گئی بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کردی ہے۔

یہ منظوری نگراں وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے تیسرے اجلاس میں دی گئی۔صوبائی کابینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن رولز 2022 کی منظوری دینے کے علاوہ قومی تعلیمی نصاب فیز ٹو کی منظوری بھی دی ہے۔

کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لئے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔بلوچستان نگران کابینہ نے اجلاس میں ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔