|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2023

بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں  14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی سے اورماڑہ جانے والی  فورسز کی 2گاڑیوں پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔