|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2023

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے اپنے ایک بیان میں کہا یے کہ

سبی ڈویژن کے لئے نائب تحصیلدار کی اسامیوں کو ایک طویل عرصے سے تخلیق نہیں کی جارہی گزشتہ روز مشتہر ہونے والی نائب تحصیلدار کی 115 آسامیوں میں سبی ڈویژن کی ایک آسامی بھی نہیں رکھی گئی

جوکہ سبی ڈویژن کے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے انتہائی زیاتی ہے جس کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان مایوسی کا شکار ہورہے ہیں بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی کا تعلق بھی سبی ڈویژن سے ہے اس لئے ان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ صوبے کے سب سے بڑے اور کثیر آبادی والے ڈویژن کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کریں

اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اقدام کریں جائز مطالبے کو متعلقہ فورم اور اداروں کے زریعے پورا نہ کیاگیا تو مسلم لیگ ق سبی ڈویژن کا درد رکھنے والے افراد اور سیاسی قوتوں کے ساتھ ملکر سڑکوں پر آنے پہ مجبور ہوگی نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر ایس ایم بی ار اس اہم مسئلے کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی دکھائے تو باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کام دکھانے کا موقع مل سکتا ہے

نگرانی وزیراعلیٰ بلوچستان دیگراحکام بالا سے گزارش ہے کہ مذکورہ آسامیوں کو منسوخ کرکے دوبارہ سبی ڈویژن کو شامل کرکے دوبارہ مشتہر کی جائے بصورت دیگر سبی ڈوپژن کے عوام کے ملکر احتجاج کے تمام زرائع استعمال کئے جائیں گے۔اور معزز عدالت کے دروازہ پر دستک دی جائے گئی۔