|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2023

پاکستان فٹبال کی تاریخ کا آج ایک اہم دن ہے، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان ٹیم سعودی عرب سے مقابلہ کرے گی۔

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر کے راؤنڈ ٹو کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب ، اردن اور تاجکستان شامل ہیں ۔

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر اے ایف سی کے راؤنڈ ٹو تک رسائی حاصل کی ہے۔

 

قومی فٹبال ٹیم کا پہلا مقابلہ ورلڈ رینکنگ میں 57 نمبر کی ٹیم سعودی عرب سے ہے،  یہ میچ الحسا کے پرنس عبد اللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے راؤنڈ ون میں کمبوڈیا کو شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے تقریباً ایک ہفتے سعودی عرب میں بھرپور پریکٹس کی ہے ، ٹیم میں مختلف ممالک میں رہائش پذیر 7 کھلاڑی بھی شامل ہیں، البتہ کپتان عیسیٰ سلیمان زخمی ہونے کے باعث میچ کےلیے دستیاب نہیں۔

 ٹیم کے غیر ملکی کوچ اسٹیفن کونسٹٹائن نے کہا ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کے لیے پر اعتماد ہیں۔