|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2023

بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ دبئی ائیر شو میں بھی ناکام ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایئر شو جاری ہے ، اس ایئرشو میںبھارتی فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے ، تاہم بھارت کا تیجس طیارہ ائیر شو میں بھی ناکام ہوگیا،فضائی کرتب دکھانا تو دور تیجس طیارہ رن وے پر بھی نہ آسکا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا تیجس طیارہ پورے ایئرشو میں زمین پر ہی کھڑا رہ گیا،طیارے کے آن بورڈ ایویانکس میں تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کی شو میں شاندار پرفارمنس،دھاک بٹھا دی،پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کا انٹرنیشنل ڈیبیو تھا۔