|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2023

برازیل کےانٹر میلان اسٹار اور ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کے حالیہ ایوارڈ یافتہ فٹبالر لیونل میسی ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید سامنے آگئی۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سابق ہسپانوی کھلاڑی سیسک فیبریگاس کی اہلیہ ڈینییلا سیمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں لیونل میسی اور ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے درمیان کشیدگی کے بارے میں بتایا گیا تھا ۔

 ڈینیلا سیمان جن کے میسی خاندان کے ساتھ شاندار تعلقات نےکہا ہے کہ لیونل میسی اوران کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے درمیان طلاق کی خبریں درست نہیں ہیں، ہر وہ چیز جو شائع ہوتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ درست ہے۔

 

 واضح رہے کہ ارجنٹائن کے صحافی گونزالو واسکیز نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ لیونل میسی کو اپنی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے ساتھ کشیدگی کا سامنا ہے جس سے ان کے تعلقات کو خطرہ ہے اور ان کے درمیان طلاق کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میسی کا ارجنٹائن کی صحافی صوفیہ مارٹینز کے ساتھ تعلقات میں بڑھ رہے ہیں اور انتونیلا کے ساتھ ان کے ازدواجی تعلقات ختم ہونے والے ہیں۔

 یاد رہے کہ انٹر میلان اسٹار اور ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کے حالیہ ایوارڈ یافتہ فٹبالر لیونل میسی ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو نے2017 میں شادی کی تھی۔