|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2023

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اگر حزب اللہ نے ہماری فوج اور سرزمین پر حملے جاری رکھے تو غزہ کی طرح لبنان کو بھی تباہ کر دیں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ اور لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنے عزائم اور پالیسیاں بیان کیں۔

اپنے آئندہ اہداف کو بیان کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیلی فوج اور ریاست پر حملے بند کرے۔ اگر حملے جاری رکھے گئے تو صرف غزہ تک نہیں رکیں گے بلکہ لبنان کو بھی تباہ کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے حملوں کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم ان کے مراکز کو نشانہ بناکر اسلحہ و باردو کا ذخیرہ تباہ کر رہے ہیں اور جنگجوؤں کو سرحد سے دور دھکیل رہے ہیں۔