|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2023

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ اور قومی وصوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوان کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی امیراور این اے 264 کے نامزد امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا۔

اجلاس میں این اے 263کے نامزد امیدوار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان ،این اے262کے نامزد امیدوار سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، پی بی 38 کے امیدوار حاجی عین اللہ شمس، پی بی 39 کے امیدوار مولانا خورشید احمد، پی بی 40 کے امیدوار رحیم الدین ایڈووکیٹ،

پی بی 41 کے امیدوار مولانا محمد ایوب پی بی 42 کے امیدوار مولانا محمد شعیب جدون، پی بی 43 کے امیدوار مولانا محب اللہ،پی بی 44 کے امیدوار میرحشمت لہڑی، پی بی 45 کیامیدوارمیرعثمان پرکانی ، پی بی 46 کے امیدوار سردار احمد خان شاہوانی نے شرکت کی۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی سطح پر الیکشن مہم کا آغاز کردیا گیا۔ تمام حلقوں میں الیکشن سیل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کوئٹہ شہر بلوچستان کا دل ہے اس کو مردہ نہیں ہونے دیں گے تمام تر توجہ مسائل کے حل پر ہوگا۔جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہا کہ

ہمارا پیغام بلاتفریق خدمت انسانیت ہے، مسائل کا شکار کوئٹہ کا کھنڈر نقشہ تبدیل کا عزم کرتے ہیں۔

جب بھی جمعیت علماء اسلام کے نمائندوں کو موقع ملا تھا انہوں نے بلاتفریق عوام کی خدمت کی ہے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کئے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ آج سیمہم کا آغاز ہوا ذاتی خواہش کی بنیاد پر جمعیت محبت اخوت کی علامت ہے،

جمعیت کی کامیابی سے عوام میں خوشحالی آئے گی۔ اسلامی شناخت کو بچانے کیلئے جمعیت علماء اسلام کو مظبوط کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ،

ذاتیات اورنفرت کی سیاست کی بجائے ہمیشہ نظریاتی اہداف کو سامنے رکھ کر تاریخ ساز جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کی بابصیرت قیادت نے اپنے اسلاف کے مشن پر کار بند رہتے ہوئے

ہمیشہ اصولوں اور نظریات پر ڈٹ کر جرئت کے ساتھ مقابلے کئے ، جس کی بدولت جماعت آج ناقابل تسخیر سیاسی ومذہبی قوت کے طور پر نہ صرف موجود ہے بلکہ ملک کے سیاسی نظام کا پہیہ چلانے کیلئے سیاست ان کی محتاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کا نشان ترقی کا ضامن ہوگا