|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات پر بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنما ء میر ضیاء اللہ لانگو 14670ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔

اتوار کوحلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز کے باقی ماندہ نتائج آنے کے بعد ریٹرننگ افسر کے جا ری کر دہ فارم 47غیر حمتی نتائج کے مطابق بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنما ء میر ضیاء اللہ لانگو 14670ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جمعیت علماء اسلام کے پاکستان کے سر دار زادہ میر سعید احمد10824ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔