|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2024

خضدار: خضدار میں وہیر کے مقام پر رات گئے مبینہ طور پر کسٹم کے اہلکاروں کی ٹرانسپورٹر کوچ پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا،کوچ مالکان نے احتجاجا این 25شاہراہ بلاک کردیا۔خضدار وہیر کے مقام پر کسٹم کے ایک نا معلوم چیک پوسٹ کے ایریا سے کوئٹہ کے القدیر کوچ پر فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پیسنجر زخمی ہوا

جن کی ٹانگ میں گولی لگی اور کوچ کا انجن بھی متاثر ہوا ہیڈرائیور کا کہنا تھا کہ ہم وہیر کے مقام سے گزر رہے تھے جب رات کا وقت تھا ہم نے سمجھا کوئی ڈاکو کی شکل میں ہمیں لوٹنے کی کوشش کرریے ہیں تو ہم اپنی حفاظت کی خاطر کوچ کو آگے لیجانے کی کوشش کی تو کسٹم کے اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گاڑی کا انجن سیز ہوا ادھر کسٹم کا کوئی چیک پوسٹ نہیں ہے کسٹم والوں نے ویرانے میں میں ڈاکوں کی طرح پوزیشن لیکر گاڑیوں کو لوٹ مار کرتے ہیں

اگر اس کو پکڑا جائے تو اپنے آپ کو کسٹم والے ظاہر کرتے ہیں اگر بچ جائے تو ڈاکو ظاہر کرتے ہیں کوئٹہ سے لیکر کراچی تک سارے ویرانوں میں بغیر چیک پوسٹ کسٹم والے لوٹ مار کرتے ہیں ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں ڈی سی خضدار ایس پی خضدار کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف فورا ایف آئی آر کاٹا جائے۔