|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2024

اسلام آباد/کوئٹہ: بلو چستان اسمبلی کے نو منتخب آزاد رکن بخت محمد کاکڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا کر لی۔ منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے نو منتخب رکن بلو چستان اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے ملاقات کی،

ملاقات کے دوران بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 39 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار بخت محمد کاکڑ نے شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا، اس موقع پر اعجاز جاکھرانی، صادق عمرانی، سرفراز بگٹی، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک اور جمال رئیسانی موجود تھے۔