|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2024

تربت:زمیاد گاڈیوں کی ٹکر سے دو نوجوان جان بحق، ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے، گزشتہ شام ڈی بلوچ پوائنٹ پر تیز رفتار زمیاد گاڈی نے ٹکر مار کر عزیز ولد عبدالغفور سکنہ کلاھو نامی ایک نوجوان کو ہلاک کردیا۔ ایک اور واقعہ میں زمیاد گاڈی نے ایم ایٹ شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار دیا جس سے وہ جان بحق ہوگئے

نوجوان کی شناخت داؤد اکبر ولد محمد اکبر سکنہ ساکن ڈمبانی زامران میری تربت سے کی گئی۔ یاد رہے کہ ضلع کیچ میں زمیاد گاڈی ڈرائیورز کی غفلت اور ناتجربہ کاری سمیت اکثر اوقات منشیات استعمال کے سبب ہر ماہ درجنوں ایسے دلخراش واقعات پیش آتے ہیں۔

بسا اوقات شھر کے اندر مین روڈ پر بھی زمیاد ڈرائیور من مانی کرتے ہوئے گاڈی چلاتے ہیں مگر پولیس نے کبھی ان کے خلاف راست اقدام نہیں اٹھایا۔ منگل کو ایک ہی دن میں دو مختلف واقعات میں زمیاد گاڈیوں کی وجہ سے دو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔