|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2024

نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دو گروہوں میں تصادم ایک شخص ہلاک تین افراد زخمی ہوگئے لیویز زرائع کے مطابق کلی مبارک کیشنگی میں جمعرات کے روز دو گروہوں کے درمیاں مسلح تصادم میں ایک شخص محمد خان ولد محمد گل موقع پر ہلاک

جبکہ محمد ابراہیم ولد لعل بخش سرگل ولد محمد گل اور خیر بخش ولد عبدالغنی زخمی ہو گئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تصادم کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی نوشکی لیویز واقعہ کی مذید تفتیش کر رہی ہے ۔