|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2024

تربت: ہیرونک کے قریب زکری زائرین کی گاڈی الٹنے سے 23 افراد زخمی۔ اطلاع کے مطابق جمعرات کی شام گئے کوہ مراد کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی گاڈی ہیرونک کے قریب الٹ گئی جس کے باعث گاڈی میں سوار کم از کم 23 افراد زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق حادثہ اسی روٹ پر سفر کرنے والی ایک زمیاد گاڈی کی طرف سے راستہ نہ دینے کے باعث پیش آیا، پک اپ گاڈی سڑک سے نکل کر نیچے گری جس کے باعث تمام مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کا تعلق کولواہ کے علاقہ گریشہ سے ہے جو شب برات کے موقع پر زیارت کے لیے کوہ مراد آرہے تھے، زخمیوں کو علاج اور طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا دیا گیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تاہم اس حادثہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔