|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2024

ڈیرہ مراد جمالی :بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 26 فروری کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائینگے ، پیپلز پارٹی کی جانب سے آج متفقہ طورپر وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار کا اعلان کیا جائے گاوزیر اعلیٰ جیالاہوگا

،پیپلزپارٹی کے متوقع امیدوارروں میں صادق عمرانی کا نام سرفہرست، پی ایس ایف سے 1973 سے سیاسی سفر کا آغاز کیا چار مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں وزیر قانون و پارلیمانی امور وزیر مواصلات و تعمیرات بھی رہے ہیں

پیپلز پارٹی ان کی پہلی اور آخری جماعت کئی بار ضیاء￿ آمریت میں پابند سلاسل رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی فارمولے اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار کااعلان ہوتے ہی نو منتخب اراکین اسمبلی کوئٹہ پہنچیں گے ، اس وقت میر صادق عمرانی سمیت بیشتر نومنتخب اراکین اسمبلی حکومت سازی کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔