|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2024

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے 25سے 27فرور ی کے دوران کوئٹہ سمیت بلو چستان کے بیشترا ضلاع میں بارش اور برفباری کے پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق 25 فروری سے 27 فروری تک زیارت ، کوئٹہ، سبی، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، بار کھان، مو سیٰ خیل، کو ہلو، پشین ، قلعہ سیف اللہ ، شیرانی ، ژوب ، مستونگ ، چاغی، واشک ،نوشکی ، کیچ، تربت،گوادر ‘ خضدار ، قلات ، پنجگور ،ہرنائی و دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی

، اس دوران محکمہ پی ڈی ایم اے نے بجلی کے کھمبوں اور برقی آلات سے دو رہنے اور مسافروں کو غیرضروری سفر سے گریز کر نے کی ہدایت کر دی، پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ عوام گہرے پانی اور ڈیموں کے قریب نہ جائیں زمیندار باغات اور کھڑی فصلات کی حفاظت کے لئے اقدامات کریں ۔