|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2024

کرسٹیانو رونالڈو پر سعودی لیگ میں النصر اور الشباب کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شائقین کو فحش اشارے کرنے پر دو میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگالی فٹبالر  پر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اتوار کو کھیلے جانے والے الشباب کے خلاف النصر کے میچ کے دوران رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے النصر کو جیتنے میں مدد کی تھی تاہم، میچ ختم ہونے کے بعد رونالڈو کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں انہیں ہجوم کی طرف فحش اشارے کرتے دیکھا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق رونالڈو پر دو میچوں کی معطلی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سٹار فٹبالر اب الحزم کے خلاف جمعرات کو ہونے والے لیگ میچ سے محروم ہو جائیں گے اور اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بھی غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ رونالڈو نے 2022 میں سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔