|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2024

کوئٹہ:کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں،اغوا کاروں،چوروں،مفرور ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اور مغویہ خاتون کو بازیاب کرکے 08 ملزمان کو گرفتارکرلیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرب کاکڑ ، ایس ایچ او بروری عبدالحئی گرانی نے منشیات فروش محمد صابر کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے 05 کلو چرس برآمد کرلی اسی طرح لیاقت کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے مغویہ( س) کو بازیاب کرلیا اور فیض کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اسی طرح ایس ایچ او سریاب عابد رضا مینگل نے محمد اکرم کے قبضے سے 5 کلو چرس برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی میں بچے کو کچل کر فرار ہونیوالے ملزم سعید احمد کو گرفتارکرلیا ایس ایچ او زرغون آباد بابر بلوچ نے مفرور ملزم حسین گل اور شائستہ گل کو گرفتارکرلیا پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔