|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2024

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ نے کہاہے کہ جب تک رویوں میں تبدیلی نہیں آئے اس وقت تک خواتین کی ترقی راہیں ہموار ممکن نہیں ہو سکتی دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو معاشی طورپر مستحکم ہونے کے ساتھ دیگرامور میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

بلوچستان میں بہت سی خواتین اپنے شعبوں میں بہتر کارکردگی سے صوبے کا نام روشن کررہی ہیں، صوبے کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں جنہوں نے ہر شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے 8مارچ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے مرسی کور بلوچستان، عورت فانڈیشن بلوچستان، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، ایوا جی الائنس اور بلوچستان کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کے تعاون سے گرلز کالج کوئٹہ میں ایک خصوصی تقریب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی وسابق اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی، ممبر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق فرخندہ اورنگزیب، چیئرپرسن سٹیٹس آف وومن فوزیہ شاہین، پروگرام ڈائریکٹر مرسی کورخالد خان کاسی ، عورت فانڈیشن ریجنل ڈائریکٹر علاالدین خلجی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چیف منیجر سرفراز احمد ندیم ،قائم مقام اے آئی جی جینڈرپری گل ترین ،ڈپٹی سیکرٹری وویمن ڈیپارٹمنٹ جہاں آراں تبسم، سماجی رہنما اور ایوا جی کی چیئرپرسن ثنا درانی، راحیلہ پرنسپل گرلز کالج، اسٹیٹ بینک کے اسسٹنٹ چیف منیجر اویس ودیگر بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے لئے ایک دن مختص نہیں کیا جاسکتا، ہر دن خواتین کا دن ہے، خواتین ملکی آبادی کانصف فیصد ہیں، ان کی شرکت کے بغیر معاشرے میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاانہوں نے کہا کہ جب تک رویوں میں تبدیلی نہیں آئے اس وقت تک خواتین کی ترقی راہیں ہموار ممکن نہیں ہو سکتی، مقررین نے کہا کہ ایک ماں ہی بچوں کی اچھی تربیت کرسکتی ہے ، معاشرے میں خواتین کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے ، آج خواتین زندگی کے کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں، بلوچستان میں بہت سی خواتین اپنے شعبوں میں بہتر کارکردگی سے صوبے کا نام روشن کررہی ہیں،

صوبے کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں جنہوں نے ہر شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہاکہ دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مقررین نے خواتین کے معاشی طور پر مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جب تک خواتین جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر مختلف طریقوں سے اپنے معاشی صورتحال کوبہتر بنانے کی کوشش نہیں کرتی اس وقت تک سماجی مسائل کا حل ممکن نہیں ،خواتین کو ہرموڑ پر بھرپور مواقعوں کی فراہمی سے ان کا معاشی صورتحال مستحکم بنایاجاسکتاہے اور اس کیلئے حکومت وقت کو موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔آخر میں مہمان خصوصی کی جانب سے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔