|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2024

تربت:بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر میں بارش متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے تین روزہ امدادی کیمپ ختم کردیا گیا۔ شہید فدا چوک پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تین روزہ امدادی کیمپ لگاکر گوادر میں بارش متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے چندہ جمع کیا گیا،

ہفتے کی شام تین دن مکمل ہونے پر کیمپ ختم کردیا گیا، امدادی کیمپ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سنیئر ممبر وسیم سفر اور مات نسیمہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ چندہ اکٹھا کیا جب کہ پہلے دن بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سنیئر رہنما مولانا صبغت اللہ شاہ جی بھی کیمپ میں بیٹھے ریے

اس کے بعد وہ گوادر چلے گئے جہاں بی وائی سی کا. مرکزی کیمپ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے۔ تین روزہ کیمپ کے دوران بی وائی سی کے رضا کاروں نے تربت شہر اور نواحی علاقوں میں بھی چندہ اکٹھا کیا۔