|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2024

تربت:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین بالاچ قادر نے کہا ہے کہ تنظیم کے مرکزی جونئیر جوائنٹ سیکریٹری ابوبکر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارکر انکے بڑے بھائی کو کزن سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔ بلوچستان بھر میں تنظیمی ساتھیوں کو سیاسی جدوجہد ترک کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

خاران،پَنجگْور اور گوادر میں تنظیمی ذمہ داران کو مختلف اداروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا۔ ابوبکر بلوچ کے گھر پر چھاپہ اور ان کے بھائی کی جبری گمشدگی ریاستی اداروں کی کھلی دہشت گردی ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سردار عطااللہ مینگل کے فکری ونظریاتی وارث ہوکر پرامن سیاسی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے۔ریاستی ادارے سیاسی کارکنوں اور انکے رشتہ داروں کو ہراساں کرنا بند کریں۔