|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2024

کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات اور لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد کی خصوصی ہدایت پر ماہ رمضان کی مناسبت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے،حکومتی سطح پر مقرر کردہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد کروانے، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز اور اسپیشل مجسٹریٹس پر مشتمل مختلف پرائس کنٹرول ٹیموں نے کوئٹہ شہری علاقوں، ائیرپورٹ روڈ،کچلاک کے محلکہ علاقے، سیٹلائٹ ٹاؤن ،نواں کلی ،میزان چوک ،کاسی روڈ اور سریاب روڈ پر کل 187 دکانوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 34 دکانداروں کو گرانفروشی کرنے پر گرفتار کیا گیا، 38 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئیں،19 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 01 دکان کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں

جن کہ ذمے ماہ رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کرنا، ہر صورت پر حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء￿ کی فروخت کو یقینی بنانا اورخود ساختہ مہنگائی کرنے سے روکناشامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائی گی اور مہنگائی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا پرائس کنٹرول ٹیمیں اپنی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں گی اور ان کی رپورٹ مرتب کر کے پیش کیا کریں گی۔انہوں نے کہاکہ شہر میں خودساختہ قیمتیں مقررہ کرنے اور عوام کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔لہذا تمام دکاندار اور اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے تاجر حکومتی نرخ نامہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں۔