|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2024

کوئٹہ :جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی و ماہ نومبر 2023 کی مکمل تنخواہ کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام ، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاؤس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی

اور جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی بحران کے مستقل حل کیلئے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بروز سوموار 18 مارچ کو دن گیارہ بجے جامعہ بلوچستان سے ایک بڑا احتجاجی جلوس پریس کلب کوئٹہ کی طرف جائے گا اور شہر کے مختلف شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے کرنے کے بعد پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی کیمپ و جلسہ میں تبدیل ھوگا اس ضمن میں تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی جاتی ہیں

کہ وہ کوریج کے لئے تشریف لائے اور جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین اور سیاسی جماعتوں، طلباء￿ تنظیموں، وکلاء￿ برادری و سول سوسائٹی سے درخواست کی جاتی ہیں کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے اور جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔