|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دو ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا اور وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں ،محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی

، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں ،اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے خرچ کیا جاررہا ہے فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے،اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔