|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2024

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری کردیا۔

تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی،سیریز میں شامل تمام چھ میچز چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔


پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 نومبرکو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے 8 نومبرکو ایڈیلیڈ اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کےتمام ون ڈے انٹرنیشنل میچزڈے اینڈ نائٹ ہوں گے،

ٹی ٹونٹی سیریز 14 نومبر سے گابا برسبین میں شروع ہوگی،دوسرا ٹی ٹونٹی 16 نومبر کوسڈنی کرکٹ گراونڈ اورآخری 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائےگا،تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔