|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2024

تربت: دشت میں مسافر بس اور زمیاد گاڑی میں تصادم،ایک درجن سے زائد افراد زخمی۔ اطلاع کے مطابق بدھ کی شام دشت بیری میں مسافر بس اور زمیاد گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم ایک درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے،

حادثے میں بس کا اگلا حصہ تباہ جب کہ زمیاد کو سخت نقصان پہنچا، لیویز فورس نے مقامی لوگوں کے ساتھ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔