|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2024

کوئٹہ:کوسٹل ہائی وے پر گیس باؤزر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی و ے پر کنڈآ سول کے مقام پر گیس باؤزر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کارمیں سوار تحصیلدار حفیظ کی اہلیہ اوربیٹی جاں بحق ہوگئیں مقامی انتظامیہ نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیں اورمزید کارروائی شروع کردی۔