|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان سے سینیٹ کی 7جنرل نشستوں اور دو خواتین نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر محمدفریدآفریدی کے مطابق امیدوار اعجاز احمد کے ریٹائر ہونے کے بعد 7 جنرل نشستوں پر سات امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق اعجاز احمد کی ریٹائرڈ ہونے کے بعد 7امیدواران بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے گئے ہیں

جن میں احمد خان ،انوارالحق کاکڑ، ایمل ولی خان ،جان محمدبلیدی ،سردارالحاج محمدعمر گورگیج، سیدال خان ناصر، آغا شاہ زیب درانی شامل ہیں جبکہ خواتین کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی راحت فائق جمالی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی حسینہ بانو بلامقابلہ منتخب ہوگئی ہیں ،تاہم ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر بلال احمد مندوخیل ،مولاناعبدالواسع کے علاوہ محمد مصلح الدین مینگل شامل ہیں ۔