|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2024

تربت: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی ظہور احمد بلیدی نے بلوچستان صوبے میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے تمام سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور بلوچستان کی پارلیمانی جماعتوں کی پوری قیادت کو جاتا ہے

کہ بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار اتفاق رائے سے تمام سینیٹر بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں صوبے کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے ایسے ہی اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔