|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹ کی دوسری نشست پر  پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر 7 اور خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار  پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔