|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

کوئٹہ :نامعلوم مسلح افراد کیجانب سے اغوا ہونیوالے مزدوروں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

ضلع صدر نیشنل لیبر فیڈریشن امبر خان سواتی کے مطابق دو روز گل غنڈی ایریا سے دو مزید مزدور اسلحے کے زور پر اغوا کرلئے گئے ہیں۔ اغوا ہونیوالے مزدوروں میں مومن خان حمداللہ ساکنان افغانستان شامل ہیں اس سے قبل سات مزدور اغوا ہوئے تھے۔اغوا ہونے والے نو مزدور تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں