|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

کوئٹہ/اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندو خیل نے کہا ہے کہ بلو چستان کو بہتر انداز میں چلانے صوبے میں بیڈ گورننس کے تاثر کو ختم کر نے کے لئے تمام جماعتوں کوسا تھ لیکر چلیں گے ، سینٹ انتخابات میں تمام جماعتوں کو نمائندنگی اور بلا مقابلہ سینیٹر زمنتخب کروا کر صوبے میں اچھی روایات قائم کی ہے ،حکومت سازی سے لیکر حکومت چلا نے تک سیا سی ہم آہنگی کی پا لیسی پر کار بند رہیں گے ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی ، نو منتخب سینیٹر مولانا عبد الواسع کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔شیخ جعفر خان مندو خیل نے کہا کہ حکومت سازی کے عمل میں اب تک جنتے بھی اہم فیصلے ہوئے ہیں ان میں تمام سیا سی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے ہیں اپنے ووٹ پورے ہو نے کے باجود بھی مسلم لیگ ( ن) اور پیپلز پارٹی نے دیگر سیا سی جماعتوں کو سینٹ انتخابات میں کا میا بی دلوائی ہے تاکہ تمام جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلیں۔

انہوں نے کہاکہ بلو چستان اتنا بگڑ چکا ہے کہ اسے سیا سی ہم آہنگی کے بغیر سنبھالنا ناممکن ہے حکومت سازی سے لیکر حکومت چلانے تک تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور صوبے میں بہتر گورننس لائیں گے ۔