|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے بلوچستان سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے سینٹرز صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور احمد خان خلجی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔صوبائی پریس ریلیز میں صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونا دراصل جمہوری سوچ اور فکر کی فتح ہے

انہوں نے کہا کہ ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے مثبت طرز سیاست کا کمال مظاہرہ کیا نو منتخب سینیٹرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا مرحلہ خوش اصلوبی سے سر انجام دیا گیا ہے جبکہ کامیاب انتخابی عمل سے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹرز ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور وطن عزیز کو مثالی مملکت بنائیں گے۔ بلوچستان سے منتخب ہونے والے تمام سینٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کی توانا آواز بنیں گیاور صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے بیان میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ایک خوشگوار ماحول میں اہم فیصلے کئے۔