|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

ڈھاڈر :مٹھڑی کے قریب بگڑا مہیرانڑی بھٹ بزرگ کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوادھماکے کے زد میں آ کر درجن سے زائد بکریاں ہلاک تفصیلات کے مطابق بالا ناڑی کے علاقے مٹھڑی کے قریب مہیرانڑی بھٹ بزرگ کے مقام پر نصب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے

جسکی زد میں آکر نور شاہ نامی مقامی مالدار کی ایک درجن سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں ہیںلیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب شدہ تھا خوش قسمتی سے انسانی جانوں کا نقصان نہیں ہوا بلکہ بکریوں کے ریوڑ دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گے اور شدید دھماکے کے نتیجے میں بکریوں کی ہلاکت اور زخمی ہوئے ہیںمزید تفتیش لیویز فورس اور متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔