|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے سینئر صحافی و تجزیہ نگار شاہد رند کو حکومت بلوچستان کا ترجمان مقرر کردیا گیا ۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی منظوری کے بعد ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

شاہد ند نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کراچی میں اے آر وائی سے کیا اس کے بعد وہ کوئٹہ میں اے آر وائی ٹی وی کے بیوروچیف رہے اور مختلف ٹی وی چینلز میں اہم عہدوں پربھی فائز رہے ہیں۔