|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2024

وزیراعظم  شہبازشریف نے عالمی یوم صحت پر اپنے پیغام میں تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ کہتے ہیں صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا ہماری توجہ پرائمری، سیکنڈری ہیلتھ کیئر،طبی تعلیم،گورننس بہتربنانے پر رہے گی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک  کے دورمیں ہیلتھ کارڈ شروع کرنے پر فخرہے، ہم عام آدمی تک صحت کی سہولیات کی رسائی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، موبائل ہیلتھ کلینک شروع کرنے، حفاظتی ٹیکوں کے نظام کو مزید متحرک کرنے اور ذہنی صحت کے حوالے سے  خدمات کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں کی مدد اور اور حوصلہ افزائی کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *